English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ نے بھارت کو ہوم گرائونڈ میں دھول چٹادی

القمر

 

چنئی(جسارت نیوز)انگلینڈ نے کپتان جوئے روٹ اور بولرز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت کو اسکے ہوم گرائونڈ پرپہلے ٹیسٹ میں 227رنز سے عبرتناک شکست دیدی اور4 میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی۔بھارتی ٹیم 420رنز کا ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 192رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ بھارت کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 ، جیمز اینڈرسن نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ڈبل سنچری بنانے والے جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ13فروری سے چنئی میں ہی کھیلا جائے گا۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کو کپتان جو روٹ نے شاندار بیٹنگ سے درست ثابت کردیا۔انگلش کپتان نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 218رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 218رنز بنائے، ڈوم سبلی نے 87اور بین اسٹوکس نے 82 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت کی ٹیم نے 73رنز پر چار کٹیں گنوا بیٹھی تھی لیکن چتیشور پجارا، ریشابھ پنت اور واشنگٹن سندر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کی ٹیم 337رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پنت نے 91، سندر نے 85 اور پجارا نے 73 رنز بنائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے