کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹبال کلب کراچی کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے تعاون سے کے ایم سی گرائونڈ میں منعقدہ آل پاکستان کشمیر آزادی فٹبال کپ 2021 سورج کلب پنجگور نے جیت لیا۔ ایف سی کے کی ٹیم کو 4-0سے شکست۔ عبدالحفیظ نے 2گول پہلے ہاف میں اور شوکت نے 2 گول دوسرے ہافت میں اسکور کیے۔ پلیئر آف ٹورنامنٹ عمر فاروق، پلیئر آف دی میچ عبدالحفیظ قرار پائے۔ مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ تھے۔ مہمانِ اعزازی ممتاز تاجر رہنما حماد پوناوالا تھے۔ اس موقع پر سید امتیاز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سپر فٹبال لیگ کروائیں گے۔ صوبے میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ حماد پونا والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ طلباء تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی ایکٹی ویٹی کو بھی توجہ دیں۔ حمزہ فاروق نے سید امتیاز علی شاہ کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو مزید بڑھایا جائے گا۔
