English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو صوبائی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا۔ عباسی شہید اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انتظامی کنٹرول بھی محکمہ صحت کو دینے کی تجویز ہے۔

اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق 7 رکنی کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ہر 15 روز میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو رپورٹ پیش کرے گی جب کہ سندھ حکومت کی کمیٹی تین ماہ میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے