English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاداب خان کا پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی دو مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 20فروری سے شروع ہونے والے سیزن 6میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہرکردیا۔اقرا یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، دوسال سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی بہتر نہیں رہی لیکن اس سال کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی دکھائیں، قبل ازیں کھیلے جانے والے سیزن میں کافی چیلنجز کا سامنا رہا تھا، ہماری بیٹنگ کے شعبہ میں کارکردگی تو بہتر رہی تھی تاہم بولنگ میں غلطیاں ہوئیں تھیں، اب اگلے سیزن کے لیے لاحہ عمل تیار کرلیا ہے اور کوشش ہوگی کہ سابقہ غلطیاں کو نہ دہرائیں۔شاداب خان نے کہا کہ میں دو برس سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کررہا ہوں، کپتان بننا خواب ہوتا ہے، اللہ نے میرے خواب کو پورا کیا، حسن علی کی شمولیت سے ہمارا اسکواڈ مضبوط ہوگیا، حارث رئوف سے بھی اچھی امیدیں ہیں، پی ایس ایل 6 کے لیے ڈرافٹ میں اپنے مطلوبہ کھلاڑیوں کا ملنا بھی ہمارے لیے سود مند رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے