English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک جنوبی افریقاٹی 20سیریز اوس کے پیش نظر خصوصی تیاریاں

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوس کے پیش نظر خصوصی تیاریاں ہونے لگیں۔بدھ کو ورچوئل پریس کانفرنس میں عثمان قادر نے کہاکہ قذافی اسٹیڈیم میں اچھی پریکٹس کا موقع ملا ہے، میں نے ثقلین مشتاق اور محمد یوسف کی کوچنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر کام کیا،لاہور میں اوس بھی کھیل پر اثر انداز ہوسکتی ہے، اس کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی کیلیے بھی سابق آف اسپنر نے رہنمائی کی ہے کہ اگر اوس ہوئی تو گیند کو کس طرح گرپ کرنا ہے، اگر کھیلنے کا موقع ملا تو زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔انھوں نے کہا کہ ورائٹی ہر لیگ اسپنر کے پاس ہوتی ہے،میں نے اپنے والد عبدالقادر سے جوکچھ سیکھا اس ہنر کو میدان میں بروئے کار لاوں گا،ہم اچھی کرکٹ کھیل کر حریف کو دباو میں لانے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے