کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن کروانا شروع کردی۔
کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے 7500 شائقین کرکٹ کی اجازت ہے جب کہ لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 5500 شائقین کو اجازت ملے گی۔
پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے کراچی سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
https://t.co/dVMqXEEaWx appointed as ticketing partners for #HBLPSL6 🎟️#MatchDikhaohttps://t.co/RY0lZhMWNt
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 9, 2021

