English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے سینیٹ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی۔

کمیٹی ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے