پاکستان نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی شان دار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ہینری کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیے نوجوان بلے باز حیدر علی آئے اور جارحانہ موڈ اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور خوب صورت اسٹروکس کھیلتے ہوئے 21 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے شامل تھے۔
That’s a biggie! 🙌
📺@PTVSp0rts
💻📱https://t.co/JDojbzmfIr
🐦@TheRealPCB_Live | 🌐 https://t.co/s4bygOtVWK#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GPyYqVD0Mm— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 11, 2021
حسین طلعت اور رضوان نے ٹیم کی نصف سنچری ساتویں اوور میں مکمل کی۔
A recap of Power Play!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JzXe5B2xK9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 11, 2021
ٹیم کا اسکور جب 69 رنز تک پہنچا تھا تو حسین طلعت 15 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔
افتخار احمد زیادہ دیر تک رضوان کا ساتھ دینے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد خوشدل شاہ بیٹنگ کے لیے آئے ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 134 رنز تھا اور وہ آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے۔
فہیم اشرف بھی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر ایندائل فلکوایو کو وکٹ دے کر چلے گئے۔
محمد رضوان نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے اور ایک میچ میں 6سے زیادہ چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔
ان سےقبل شہزاد احمد نے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنائی تھی اور ان کے بعد آج محمد رضوان نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
.@iMRizwanPak brings up his 💯 in style! 🙌
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/dtfdkESNTz#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/NLGeZ7PcNU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 11, 2021
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالیے۔
محمد رضوان 104 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کے فیلکوایو نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے۔

عثمان قادر نے 44 رنز بنا کر خطرناک انداز میں کھیلنے والے ملان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد جب جنوبی افریقہ کا اسکور 61رنز تھا تو دو رنز بنانے والے سینمان کو بھی آؤٹ کردیا۔
𝗕𝗢𝗪𝗟𝗘𝗗 𝗛𝗜𝗠!
A wicket for @Qadircricketer 🙌Watch #PAKvSA Live: https://t.co/dtfdkESNTz#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hvLdVV4cca
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 11, 2021
بیٹنگ میں ناکام ہونے والے فہیم اشرف نے ڈیوڈ ملر کی صورت میں پاکستان کو اہم وکٹ دلائی اور یوں جنوبی افریقہ کے تین بلے باز 83 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم اوپنر ریزا ہیڈریکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی۔
کپتان ہینرک کلاسین کو حارث رؤف نے 115 کے اسکور پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے، جس کے بعد 134 کے اسکور بہترین فیلڈنگ کے ذریعے ریزا ہینڈرکس کی اننگز کا خاتمہ کیا گیا۔
ریزا ہینڈرکس نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے، جس میں 8 چوکے شامل تھے۔
حارث رؤف نے فیلکوایو کو139 رنز پر آؤٹ کردیا۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور آخر گیند تک مقابلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے لیکن 3 رنز سے میچ ہار گئے۔
عثمان قادر اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیل رہی تھیں۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس جا چکے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کریں گے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف
جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جیکس سنیمن، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، بی جورن فورٹین، جونیئر ڈالا، لوتھو سیپاملا، تبریز شمسی
دونوں ٹیمیں 13 فروری کو دوسرے اور 14 فروری کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی اور تینوں میچ فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جس میں قومی ٹیم نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔
قومی ٹیم نے کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور راولپنڈی میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 95 رنز سے فتح حاصل کرکے طویل عرصے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی کی ٹیسٹ کی درجہ بندی میں ترقی پاکر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
منبع: ڈان نیوز
