English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوویڈ 19کے باعث ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ منسوخ ہوا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (WBCC)کے صدر سیدسلطان شاہ نے کہا ہے کہ کوویڈ کی وباء کے باعث گزشتہ سال سے ابتک جہاں دنیائے کھیل کے بڑے بڑے ایونٹس منسوخ ہوگئے ہیں وہیں اس سے بلائنڈ کرکٹ کی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں شیڈول ٹی ٹوینٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کرونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے البتہ صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان میں ہم نے بلائنڈ کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن کاآغاز کردیا ہے کراچی میں جاری ٹی ٹوینٹی گریڈ 2 لیگ کے بعد رواں ماہ اٹک میں گریڈ 1 ٹرافی منعقد کرائی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جوشیلا اسپورٹس کے سی ای او سمیع الرسول، پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، پی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سید سلمان بخاری،ڈائریکٹر انفارمیشن عمران شیخ،کراچی ٹیکس بار کے صدر محمد ذیشان مرچنٹ،کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری مراد حسین ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں سید سلطان شاہ کاکہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ قومی بلائنڈ ٹیم کوزیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں اس ضمن میں بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ کے عہدیداران سے سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے توقع ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کادورہ کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے