English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقا کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی درخواست پر ایک ٹی ٹوئنٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ 2،4اور7 اپریل کو 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا میں کھیلا جائے گا جب کہ  دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاک جنوبی افریقا سیریز دو شہروں تک محدود ہو گی اور کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

پاکستان ٹیم نے گزشتہ سال جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا تاہم کورونا کے باعث دورے کو ملتوی کیا گیا۔ دونوں بورڈز میں سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں ۔پاک جنوبی افریقا سیریز آئی سی سی مینز سپرلیگ کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے