English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے نجی کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کارروائی کافیصلہ

القمر

پنجاب کے نجی کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کيخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائير ایجوکیشن نے نجی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کی فہرست طلب کرلی ہے جبکہ تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز کو7 روز میں فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تمام اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اپنے سرکاری اوقات کار کے دوران نجی تعلیمی اداروں میں پڑھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سول سرونٹ ترمیمی ایکٹ 2016 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی خدمات کے دوران کسی بین الاقوامی تنظیم میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے