ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہری بھاری رقم نکالنے سے قبل پولیس کو بتائیں ، پولیس تحفظ فراہم کریگی

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں اور لٹیروں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس نے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے صنعتی زون میں متعارف کرائی جانے والی نئی سروس کے تحت شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بینکوں سے بھاری رقوم نکالنے سے قبل پولیس کو اطلاع دیں تو انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی زون میں چھوٹی بڑی چار ہزار 500 سے زائد فیکٹریاں، 60 سے زائد بینکس اور 25 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔ اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کی یکم سے دس تاریخ کے درمیانی عرصے میں رقوم چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا تھا جس کو پیش نظر رکھ کرنئی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کو کو متعلقہ پولیس حکام نے متعارف کرائی جانے والی نئی سروس کی بابت بتایا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو بینک سے بھاری رقم نکالنی ہے تو وہ فون کال پہ اطلاع دے جس کے بعد چار سے پانچ منٹ کے اندر پولیس نفری بتائے گئے مقام پہ پہنچ کر شہری کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق نئی سروس کے لیے ابتدائی طور پر 60 پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری مختص کی گئی ہے اور تین موبائلیں و موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں کو نئی سروس سے آگاہی دلانے کے لیے بینکوں کی برانچز سمیت صنعتی علاقے کے مختلف مقامات پر بینرز و پمفلٹس آویزاں کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں