پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کو 1،1 میچ میں برتری حاصل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، فہیم اشرف کو مڈل آرڈر میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔
آصف علی اور حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ افتخار احمد، خوشدل شاہ اور حارث کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کرلی، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے میچ کی طرح ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوتِ دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔

