English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: حکومت نے اضافی الاؤنس لینے والے 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ناکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کی سمری کل کابینہ کے اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی سمری کےمطابق، ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم ، سینیٹ و قومی اسمبلی، ایف بی آر، محکمہ صحت، نیب، اعلیٰ عدلیہ، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس، اے ایس ایف، آئی بی، پارلیمانی افیئر ڈویژن اورپی آئی اے کے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ نہیں دیا جائےگا۔

سمری کے مطابق ایسے ملازمین جنہیں پہلے ہی 100 فیصد ایڈہاک ریلیف مل رہا ہے انہیں بھی اضافہ نہیں ملے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھانے پر اسلام آباد میں شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے