English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہمان ٹیم وطن روانہ،پاکستان میں افریقا سے زیادہ محفوظ سمجھا،ہیڈ کوچ

القمر

لاہور (سید وزیر علی قادری) جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئی۔ روانگی سے قبل مہمان ٹیم کا پاکستان کرکٹ بورڈ، انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ پوری قوم کا شکریہ ادا کیا کہ بہترین انتظامات اور مہمان نوازی نے ہماری پوری ٹیم اور مینجمنٹ کے دل جیت لیے۔ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی دورہ تھا اور ہم نے خوب انجوائے کیا۔ امید ہے پاکستان ٹیمجوابی دورہ پر جنوبی افریقا آئے گی تو ہمیں بھی آپ بہترین مہمان نواز پائیں گے۔دوسری طرف جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک بائوچر بھی پاکستان کے معترف ہوگئے اور کہا کہ یہاں ہم نے خود کو جنوبی افریقا سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک باچر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،ہم نے یہاں خود کو جنوبی افریقا سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا، یہاں سب کچھ ایک خواب کی مانند لگا۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان شاندار تھا اور ہم نے بہت کچھ سیکھا، یہاں ریورس سوئنگ اور گیند کا اسپن ہونا متوقع تھا، محمد رضوان نے دونوں فارمیٹ میں بہتر کھیل پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے