English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر21 گیمز ،کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کا سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان

القمر

پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے انڈر21 گیمز کیلیے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشنز کی سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کا ممبر بھی ہونا چاہیے، اس کے ساتھ دو ممبران جس میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر اور اس کا سیکرٹری ہوگا جبکہ ہر ڈسٹرکٹ کا ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کے پی اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی کرے گا تمام ڈسٹرکٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انڈر21 گیمز کے لیے ٹرائلز اپنے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کی مشاورت سے منعقد کرائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے