English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی

القمر

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کے ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی۔

سمری کے مطابق 17 وفاقی ادارے تنخواہوں کے اس اضافے سے مستفید نہیں ہوں گے۔ ان اداروں میں سپریم کورٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، نیب، عدالتوں اور پارلیمنٹ وغیرہ کے ملازمین شامل ہیں۔

سمری کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ مارچ سے نافذالعمل ہو گا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئیگا۔

گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے منظوری دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق کابینہ نے صوبوں کو بھی تنخواہوں میں فرق کو اپنے خرچ پر کمی کی تجویز بھی دی ہے۔ پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تنخواہوں میں تفاوت کم کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے