English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقی بلے بازفاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

جوہانسبرگ(جسارت نیوز)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ 36 سالہ نوجوان نے کہا کہ میرا دل صاف ہے اور یہ ایک نئے باب میں قدم رکھنے کا وقت صحیح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی -20رکٹ جاری رکھیں گے۔فاف ڈو پلیسی نے 2016 میں ٹیسٹ کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی ، اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شکست کے بعد گذشتہ سال جنوری میں قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ فاف ڈو پلیسی نے 36 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ڈو پلیسی نے کہا کہ وہ اپنی توجہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔فاف ڈو پلیسی کو 69ٹیسٹ، 143ایک روزہ اور 50ٹی -20میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 69 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقاکی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 40.02 کی اوسط سے 4163 رنز بنائے جس میں 10 سنچریاں اور 21نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین اننگز 199 رنز ہے ۔انہوں نے 2012 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف یادگار ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ، جب انہوں نے پہلی اننگ میں 78 رنز بنائے تھے اور اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی تھی۔فاف ڈو پلیسی نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے