English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل 6 میں اچھا آغاز کرے گی۔ محمد حفیظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل 6 میں اچھا آغاز کرے گی’ کھلاڑیوں کے ساتھ اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے’ اچھی بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پرفارم کرنے والے کھلاڑی تبدیل نہیں ہوئے۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ٹیم اس سیزن میں بھی اچھا کھیلے گی۔ ہمارے لئے اچھی بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پرفارم کرنے والے کھلاڑی تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے اور اعتماد بھی ہے۔ امید ہے کہ پچھلے سال سے بہتر کھیلوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے