ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کی وبا کے باعث انگلینڈ کی انڈر-19کرکٹ ٹیم کو دورہ آسٹریلیا ملتوی

لندن(جسارت نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو کے خدشے کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا۔ فروری 2021 میں شیڈول ہونیوالی سیریز کو اپریل میں شفٹ کر دیا گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈکے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر مو بوبات نے کہاہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کے لئے آسٹریلیا کا سفر کرنا کسی بھی سطح پر ایک حیرت انگیز تجربہ ہوگا ، تاہم دورہ آسٹریلیا کو ملتوی کرنے پر بہت مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کی انڈر -19ٹیمزاور ان کی انتظامیہ کے لئے بہت مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے واضح طور پر صحیح فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم موسم گرما میں ڈومیسٹک سیزن کے دوران آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم کی میزبانی کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں