English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان

القمر

نئی دہلی (جسارت نیوز) انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا’ فاسٹ بولر امیش یادو کو شاردل ٹھاکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف24 فروری سے احمد آباد شروع ہونے والے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے 16 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلا ن کیا۔ فاسٹ بولر امیش یادو کی ٹیم میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے، انہیں شاردل ٹھاکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں اسکواڈ میں اجنکیا راہانے نائب کپتان، روہت شرما، مینک اگروال، شبھمان گل، چیتیشور پجارا، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رشبھ پانٹ، ردھیمان ساہا، روی چندرن ایشون، اکشر پٹیل، سندر، ایشانت شرما، جسپریت بھمرا اور محمد سراج شامل ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے جیتا جبکہ گزشتہ روز بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے