کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیرِ صدارت پاکستان سپر لیگ 6 سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، پی سی بی کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔
کمشنر کے زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے لیے فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ یقینی بنایا جائے گا کہ ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔
کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ اسٹیڈیم کےاطراف اورراستوں کوسجایاجائے گا اور کھلاڑیوں کے ایکشن کٹ آؤٹس شارع فیصل ودیگرمقامات پر آویزاں کئے جائیں۔
نویدشیخ کا کہنا تھا کہ ضروری راستوں کو بند کیا جائے اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آغاز کل بروز ہفتے سے ہو رہا ہے۔ کل شام افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ پہلا میں کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہوگا۔

