English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی الیکشن ؛ این اے 75 میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

القمر

گوجرانوالہ / ڈسکہ: ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دونشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ ڈسکہ کے گاؤں گوندکہ نزد رنجھائی اسٹاپ پرپولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دوگروپوں میں شدید جھگڑا اورفائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے