English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی نےپی ایس ایل ترانے کی تفصیل بتادی

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی  کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاترانہ سب کی مشاورت سےبنا،کم لوگ ہیں جنہیں پسند نہیں آیا،ساؤتھ افریقہ نےپاکستان کادورہ کیا،اب پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقہ جائےگی۔

احسان مانی نے میڈیاسےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان بڑےاہم کام کررہےہیں چاہتاہوں ایک نہیں3سال کی توسیع ملے،ستمبرمیں میری مدت مکمل ہورہی ہےکام جاری رکھنےکاکہاگیاتودیکھوں گا۔

احسان مانی  کا مزید کہنا تھا کہ مارچ تک کرکٹرزکی کووڈویکسین لگوائی جائےگی این سی اوسی سےبات کرلی ہے،مارچ کےآخرتک گارنٹی نہ ملی تویواےای میں ورلڈ کپ کرانےکامطالبہ کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی سےبھارت سےتحریری گارنٹی لےکردینےکاکہاہواہے،بھارت نےویزوں اورسیکیورٹی کی یقین دہانی اب تک نہیں کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے