English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی  کا کہنا ہے کہ مارچ تک کرکٹرزکو کووڈویکسین لگوائی جائےگی، این سی اوسی سےبات کرلی ہے،مارچ کےآخرتک گارنٹی نہ ملی تویواےای میں ورلڈ کپ کرانےکامطالبہ کرینگے۔

احسان مانی نے میڈیاسےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان بڑےاہم کام کررہےہیں چاہتاہوں ایک نہیں3سال کی توسیع ملے،ستمبرمیں میری مدت مکمل ہورہی ہےکام جاری رکھنےکاکہاگیاتودیکھوں گا۔

احسان مانی  کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کاترانہ سب کی مشاورت سےبنا،کم لوگ ہیں جنہیں پسند نہیں آیا، ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کادورہ کیا،اب پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقہ جائےگی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی سےبھارت سےتحریری گارنٹی لےکردینےکاکہاہواہے،بھارت نےویزوں اورسیکیورٹی کی یقین دہانی اب تک نہیں کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے