English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا ایف بی آر کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں، ان کا فرض ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سےآراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آر صدر دفترکی ٹیم کو بھی شاباش دیتاہوں، جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپےکے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے