English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخابات: پی پی63 پرپی ٹی آئی کواپ سیٹ شکست

ڈسکہ: ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پرپولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مد مقابل ہیں جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمرکاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

این اے پچھتر سیالکوٹ اور پی پی اکیاون وزیرآبادمیں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی سیٹ پر ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

پی پی اکیاون اور پی کے تریسٹھ نوشہرہ میں بھی ن لیگ کا امیدوار آگے ہے جب کہ حکومتی جماعت دوسرے نمبر پر ہے تاہم ضلع کرم کے حلقہ این اے پینتالیس میں پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان آگے اور آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 کے پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دو گروپوں میں شدید جھگڑے اور فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے