English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس ایس یوکی شائقین کیلیے ہدایات

القمر

کراچی(اے پی پی ) اسپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سندھ پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران اسٹیڈیم کے اندرکچھ اشیاء لانے پر پابندی عائد کی ہے جس میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، بارودی مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی تیز دھار آلہ جیسے چھری، دھات یا لکڑی شامل ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا، مشروبات، گلاس، پلاسٹک کی بوتلیں / کین لانا بھی سختی سے منع ہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے ہفتہ کو شائقین کرکٹ کے لئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل یا قومی پرچم کے علاوہ کسی قسم کے جھنڈے اسٹیڈیم میں نہیں لاجاسکتے۔کسی بھی قسم کا بینر / پوسٹر / پلے کارڈ لانابھی ممنوع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے