English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی

کراچی(نمائندہ خصوصی) شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی، گزشتہ روزچھٹی کی وجہ سے بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیاتھا،تاہم پیر کو اتوار سے زیادہ شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ اس موقع پرماسک کی پابندی پر بھی سختی سے عمل نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پی ایس ایل 6 میںتماشائیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تماشائیوں نے دوران کھیل بھرپور وش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ایس او پیز پر عمل درآمد پر بھی تماشائیوں نے قابل رشک رویہ اپنایا، تیسرے روز بھی اسٹیڈیم آنے والوں کا ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت نہیں کی گئی، عمومی طور پر ماسک کے استعمال کی پابندی پر عمل نظر نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے