English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کردیں جس کے تحت سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ اب سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیراعلی کے ماتحت کام کرے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے