English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی کے 63 نوشہرہ، پی ٹی آئی امیدوار نے نتائج چیلنج کر دیے

اسلام آباد: پی کے 63 نوشہرہ سے پی ٹی آئی امیوار عمر کا کا خیل نے الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر اور ووٹوں کی تفصیل میں واضح رد و بدل کیا،فارم 46 کی مختلف ریکارڈ پر مشتمل ایک کی بجائے دو دو تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے،پولنگ اسٹیشن نمبر 41میں 1200 بیلٹ پیپر جاری 483 ووٹ کاسٹ ہوئے، 717 کی بجائے 1317 بیلٹ پیپرز ریٹرننگ آفسر کو واپس کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے