English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کی نامزدگی کو درست ٹہراتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا۔

قادر مندوخیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا لہٰذا فیصل واوڈاکو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے تاہم اس کا اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے