English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن “ہاتھی کے دانت کھانےکے اور دکھانے کے اور” کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

گزشتہ روز شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔انکی فراخ دلی پراْنگلیاں اْٹھانےوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے