English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر پی ایچ ایف کی ہدایت پر کھلاڑیوں میںہاکی شوز کی تقسیم

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ نے گزشتہ ماہ پشاور میں ہونے والی انڈر 16 قومی ہاکی چمپئن شپ کی فاتح پنجاب ہاکی ٹیم میں ہاکی شوز تقسیم کیے۔اس موقع پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر ،انصاف اسپورٹس کلچرل ونگ صدر افتخار الہی،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر ،ایسوسی ایٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر،کوچ رانا ظہیر بابر،پنجاب ٹیم کوچ مجاہد افضل بھی موجود تھے۔پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ نے انڈر 16 قومی چمپئن شپ میں پنجاب ہاکی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی اسپرٹ کیساتھ کھیلتے رہے تو مستقبل میں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے