ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے دارالحکومت شہرِ لاہور کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور کے دورے کے دوران ارکان اسمبلی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ قبل ازیں رواں ماہ کے وسط میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں