پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور صہیب مقصود کی نصف سنچریوں سے مزین شان دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کے 158 رنز کے ہدف کو 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرکے رواں سیزن میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی.
قبل ازیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2021 کےساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی طور پر نقصان کے بعد میچ میں واپسی کرتے ہوئے محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنالیے.

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور کپتان سہیل اختر فارم میں نظر نہیں آئے اور چوتھے اوور میں کارلوس بریتھویٹ کی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا اسکور صرف 17 رنز تھا۔
The captain departs! @imSohailAkhtar falls to that man @TridentSportsX 😲 #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/lZ6bVY1wuZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
دوسرے اوپنر فخر زمان بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور اگلے اوور میں شاہنواز دھنی کی تیز گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے، اسے قبل سہیل اختر 12 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے اور فخر زمان 11 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے۔
He’s fast becoming everyone’s favourite new find at #HBLPSL6 Dahani has his first wicket today ☝🏼 #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/pcOkEjINcd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
محمد حفیظ اور جان ڈیلی نے کریز سنبھالی اور ابتدائی نقصان کے ازالے کے لیے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز کی بہترین شراکت قائم کی، اس دوران محمد حفیظ نے 27 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔
The professor @MHafeez22 begins his lecture with a six off Lala! #MatchDikhao l #HBLPS6 l #MSvLQ pic.twitter.com/phg0fWnS3R
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
محمد حفیظ نے 12 ویں اوور کی آخری گیند پر شاہنواز دھنی کو چھکا مار کر رواں سیزن میں اپنی دوسری جبکہ پی ایس ایل میں مجوعی طور پر آٹھویں نصف سنچری مکمل کی۔
Come on @MHafeez22 you can’t make it look THIS easy! 🤯#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/baV5PzrBIc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
سلطانز کے کپتان ایک مرتبہ پھر کارلوس بریتھویٹ کو باؤلنگ کے لیے واپس لے آئے اور بریک بعد پہلے ہی اوور میں 31 رنز بنانے والے ڈینلی کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کرا دیا اور ٹیم کے لیے تیسری وکٹ دلائی، اس وقت سلطانز کا اسکور 106 رنز تک پہنچ گیا تھا.
لاہور قلندرز نے تیسری وکٹ پر ٹیم کو مشکل سے ضرور نکالا لیکن وقفے کے بعد ایک مرتبہ ڈرامائی حالات پیش آئے جہاں ڈینلی کے بعد 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر عثمان قادر نے خطرناک بلے باز ڈنک کو آؤٹ کردیا.

محمد حفیظ نے ایونٹ میں اپنی زبردست فارم کو جاری رکھا اور 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے لیکن سلطانز کے عثمان قادر نے 15 ویں اوور میں رن آؤٹ کرکے ان کی پیش قدمی روک دی۔
تجربہ کار آل راؤنڈر آؤٹ ہوئے تو قلندرز کا اسکور 122 رنز تھا، ڈیوڈ ویزے بھی جلد ہی آؤٹ ہوئے اور صرف 13 رنز کا حصہ جوڑا۔
سمت پٹیل نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ میں ٹیم کی اننگز مکمل کی اور مقررہ اوورز میں قلندرز نے 6 وکٹوں پر157 رنز بنائے۔
سلطانز کے شاہنواز دھنی اور بریتھویٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمت پٹیل 26 اور شاہین شاہ آفریدی 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ملتان سلطانز کے صرف ایک رن پر کرس لین کو صفر پر بولڈ کرکے اہم کامیابی دلائی.
Is this even legal? @iShaheenAfridi with a soul crushing yorker!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/2gdX6zCACq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
جیمز وینس نے 30 رنز تک کپتان محمد رضوان کا ساتھ دیا مگر سمت پٹیل نے حارث رؤف کے ہاتھوں آؤٹ کرادیا، وہ صرف 5 رنز بنا سکے.
Aasman se gira, Haris mei atka
A sky-high catch is taken safely to send @vincey14 back to the stands #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvLQ pic.twitter.com/1CTWrpSEap
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے تیسری وکٹ پر اچھی بیٹنگ کی اور کپتان نے اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری بھی پوری کی.
محمد رضوان نے جیت کی تلاش میں سرگرداں ٹیم کی پوزیشن مستحکم بناتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی.
Is the spot for Mr 360 open? #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvLQ pic.twitter.com/ojkJEDcGyv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
قلندرز نے رضوان کو 83 کے مجموعے پر ایک موقع بھی فراہم کیا جب وہ 55 رنز بنا کر کھیل رہے تھے، فخر زمان نے ان کا کیچ گرایا تھا۔
The first rule of #HBLPSL6 is… You don’t drop @iMRizwanPak 😉 #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/hXkTArA63M
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کو ایک مرتبہ پھر وکٹ دلائی اور اس مرتبہ سلطانز کے کپتان کی قیمتی وکٹ حاصل کی جو 76 رنز بنا کر 140 کے مجموعے پر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے.
دوسرے اینڈ سے صہیب مقصود نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 35 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی.
صہیب مقصود اور رلی روسو نے مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اور صہیب مقصود نے 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر حارث رؤف کو بلند و بالا چھکا رسید کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 159 تک پہنچایا.
ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر حاصل کرلیا.
اس سے قبل ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام جبکہ لاہور قلندرز نے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:
لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان دار، شاہنواز دھنی
منبع: ڈان نیوز
