پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021 کے کم ترین ہدف کے حصول میں پشاور زلمی کو شروع میں میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار باؤلنگ کی تاہم دیگر بلے بازوں نے زلمی کو باآسانی 17 گیندیں قبل 6 وکٹوں سے کامیابی دلائی.
اسے قبل پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم وہاب ریاض کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے رواں سیزن کے سب سے کم اسکور 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2021 کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو وہاب رہاض نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پہلا میچ کھیلنے والے پال اسٹرلنگ کی وکٹیں بکھیر دیں۔
Viki strikes! That beautiful voice of ball hitting the stumps is how we begin 👌🏼 #HBLPSL6 l #MatchDikhao l #PZvIU I @WahabViki pic.twitter.com/Otd8Vy2ArC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
الیکس ہیلز اسکور آگے بڑھاتے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے بلے باز آؤٹ ہوتے گئے، فل سالٹ صرف 9 رنز بنا سکے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور 38 رنز تک پہنچ گیا تھا
Is this the start to a blazing innings? We think yes. #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/TQ7G85mCc3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
ثاقب محمود نے پشاور زلمی کے لیے دوسری وکٹ فل سالٹ کو بولڈ کر کے حاصل کی۔
D E S T R O Y E D #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/Psy4RWWdY5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ عمید آصف نے حاصل کی جب 41 کے مجموعے پر فہیم اشرف 2 رنز بنا کر کوہلر کو کیچ دے بیٹھے۔
“I Am Iron Man” #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/U1qP5GOBpb
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
کپتان شاداب خان پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ وکٹوں کے درمیان جھکتے ہوئے رن لینے کی کوشش میں ناکامی کے باعث کریز بدر ہوگئے اور اس وقت ٹیم کا اسکور 7 اوورز میں 55 رنز تھا۔
Those last few steps cost @76Shadabkhan highly. Another key wicket for Zalmi! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/NgqihPKGGK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
الیکس ہیلز نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز ضرور کھیلی لیکن ان کے عزائم کو ثاقب محمود نے محمد عمران کے ہاتھوں کیچ کروائے خاک میں ملا دیے۔
Nothing seems to be going @IsbUnited’s way here. The Zalmi kingdom is in full command! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/dDe3uS2erV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
مجیب الرحمٰن نے حسین طلعت کو بی آؤٹ کیا جو 22 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ نئے آنے والے بلے باز آصف علی نے چھکا مار دباؤ کم کرنے کی کوشش کی۔
A well awaited SIX from @AasifAli2018 completes an @IsbUnited innings 👏🏼 #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/97evMYJDQR
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
پشاور زلمی کے کپتان اننگز کا 15 واں اوور کرنے آئے تو یونائیٹڈ کا اسکور 6 وکٹوں پر 109 رنز تھا لیکن دونوں اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے گزشتہ میچ ان کے خلاف کی گئی جارحانہ بیٹنگ کا بدلہ چکایا.
افتخار احمد 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر کوہلر کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے صرف 7 رنزبنائے تھے.
The skipper claims his second ✌🏼#MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/BZfL9MgrHW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
آصف علی 2 چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 19 رنز بنا کر اپنے ارادے ظاہر کر چکے تھے لیکن وہاب ریاض نے اوور کی آخری گیند پر چلتا کردیا.
وہاب ریاض نے زبردست باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 17 ویں اوور کی تیسری گیند پر حسن علی کو آؤٹ کردیا، وہ 7 رنز پر کھیل رہے تھے اور ٹیم کا اسکور 118 رنز تھا.
ثاقب محمود نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر محمد وسیم کی وکٹ حاصل کی تو اسلام آباد کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈھیر ہو چکی تھی.
Bowled out ☝🏼#MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvIU pic.twitter.com/mXaUve5Aba
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی جو رواں سیزن میں اب تک کا سب سے کم اسکور ہے.
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 17 رنز دیے.
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹیم کے کم اسکور کے دفاع کے لیے پہلی اوور کی تیسری گیند پر ان فارم بلے باز امام الحق کو صفر پر آؤٹ کر کے مضبوط بنیاد رکھی.
Generator start hogaya hai! #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #PZvIU pic.twitter.com/oc5Ci5x8YZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
دوسرے اوور پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کے خطرناک بلے باز کامران اکمل کو بھی آؤٹ کرکے زلمی کو دباؤ کا شکار کردیا کیونکہ اس وقت پشاور کا اسکور محض 6 رنز تھا اور 2 اہم وکٹیں گر چکی تھیں
ٹام کوہلر اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کے اندر اچانک پیدا ہونے والی بے یقینی کو ختم کر دیا.
Yes? YES! #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #PZvIU pic.twitter.com/GkKT7XlJ0N
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
زلمی کی تیسری وکٹ کوہلر کی صورت میں گری، جب وہ 69 کے اسکور پر 46 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے.
حیدر علی نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین 36 رنز کی اننگز کھیل کر سست بیٹنگ کی رفتار میں تیزی لائی لیکن 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حسن علی نے آؤٹ کر دیا تاہم ٹیم فتح کے قریب پہنچ چکی تھی.
As they say in movies: “Finish him off!” @RealHa55an was not done yet. #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #PZvIU pic.twitter.com/kOlV9eUH6G
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی.
شعیب ملک 29 اور شرفین روتھرفورڈ 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے.
حسن علی نے 2 اور محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی.
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم ٹرینڈ تبدیل کرنا چاہتے تھے اور ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی موقع ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جس کا دفاع کیا جا سکے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے باؤلنگ کرکے ہدف کا تعاقب کریں گے اور ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رواں سیزن میں پشاور زلمی کا یہ چوتھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا میچ ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اور چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی کو دو فتح اور ایک ناکامی کا سامنا رہا تاہم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، عمید آصف
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، فِل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، اسٹرلنگ، فہیم اشرف، حسن علی، فواد احمد اور محمد وسیم
منبع: ڈان نیوز
