ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گبین جبہ اسنو سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کااختتام

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا کے حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گبین جبہ میں منعقدہ اسنو اینڈ کلچر فیسٹول اپنی تمام رعنائیوں کیساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔سہ روزہ فیسٹول کے آخری روز سائیکلنگ کے مقابلے اسلام آباد کے دانش نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، ممتاز سماجی وسیاسی رہنما احمد اوراسسٹنٹ کمشنر سوات لطیف خان نے انعامات تقسیم کیے۔اختتامی تقریب میں پشتو کے نامور گلوکاروں ہمایون خان اور معیز نے خوبصورت نغموں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ سائیکل ریس میں 62 سائیکلسٹ نے شرکت کی جس میں تین مختلف کیٹگریز سینئر،جونیئر اور ماونٹن بائیک کی کیٹگری شامل تھی ،جونیئر کیٹگری میں اسلام آباد کے اورنگزیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں