English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نامزد ہیں۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے