English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ سمیت 15 ممالک کے شہریوں کے پاکستان آنے پر پابندی برقرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں، چارٹرڈ اور ذاتی جہاز رکھنے والوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے کیٹیگری اے میں شامل ممالک کی تعداد 24 سے کم کرکے 15 کردی ہے جبکہ کیٹیگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق نئی ایڈوائزری 14 مارچ تک نافذالعمل رہے گی۔ سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا جن میں چین، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھوٹان، میانمار، نیپال، ویتنام اور جنوبی کوریا سمیت دیگر شامل ہیں۔

سی اے اے نے بتایا کہ کیٹیگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پاکستان سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اِن ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، کینیا سمیت 15 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے