English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے قومی جونیئر انڈر 25سیلنگ چمپئن شپ جیت لی

کراچی (اے پی پی) پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے قومی جونئیر چمپئین شپ انڈر 25میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے تینوں طلائی تمغے جیت کر چمپئین شپ اپنے نام کرلی۔ پاک فضائیہ نے 9 میں سے 8تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔ کلفٹن کراچی پر منعقدہ اس چمپئن شپ کے فائنل میں پاک فضائیہ کے سیلرز نے تینوں کیٹیگریز کے تمام میڈلز اپنے نام کر لیے۔ لیزر کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے اویس چھائے رہے اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اسی کیٹیگری میں پاک نیوی کے حمزہ سخت مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کانسی کا تمغہ پاک فضائیہ کے آگسٹن نے حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے