ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وقت کی کمی کے پیش نظر سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات کے لیے وقت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی نادرا، ایف آئی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے گی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4 ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد بدھ کو ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں صدارتی ریفرنس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ کی رائے بھی آئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں