ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابرالحق نے علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کردیا

گلوکار ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے کوہ پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کردیا.
ٹوئٹرپر گلوکار نےلکھا ”میرے علم میں آیا ہے کہ محمد علی سدپارہ
کے ٹومشن کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول قائم کرناچاہتے تھے۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا خواب ہم پورا کریں گے،
انشاء اللہ ہمارے ہیرو کی یاد میں اسکول قائم کیا جائے گا’

موسم سرما کے دوران کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران جمعہ 5 فروری سے علی سد پارہ،
آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے جون سنوری اور چلی سےتعلق رکھنے
والے یوآن پیبلو کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہےجس کے بعد سے تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

اس مہم میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ بھی ہمراہ تھے
جو 5 فروری کو آکسیجن ٹینک ریگولیٹرمیں خرابی کے
بعد پہاڑکے سب سے مشکل حصے بوتل نیک سے واپس آگئے تھے۔
ساجد کی واپسی کے بعد کوہ پیماؤں ک بیس کیمپ سے رابطہ ختم ہوگیا تھا
جن کی تلاش کیلئے پاک فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ساجد کا خیال ہے کہ اس کے والد اور ساتھی پہاڑ کوسرکرنے کے بعد واپسی کے سفرمی حادثے کا شکارہوئے۔
تاحال موسم سرما میں پاکستان کی اس سب سے بلند چوٹی کو صرف ایک بارسرکیا جاچکا ہے

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں