English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں ایک روز میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں ایک روز میں کورونا سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، 37 ہزار 998 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 579 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 128 اموات ہوئیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہوگئی، جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوگئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 164، پنجاب ایک لاکھ 75 ہزار 51 کیسز، خیبرپختونخوا 73 ہزار 258، بلوچستان میں 19 ہزار 97 کیس، اسلام آباد 45 ہزار 78، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے