پیمرا نے جھوٹی اور بے بنیاد خبر نشر کرنے پر ہم نیوز کو نوٹس جاری کردیا.
پیمرا کی طرف سے ہم نیوز کو سات دن میں تحریری طور پر جواب جمع کروانے کا نوٹس دے دیا گیا ہے

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان محمد مالک نے
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلے چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے چند ہفتے بعد پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے بھی محمد مالک ہم نیوز پر کئی متازع پروگرام کرچکے ہیں.
مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ محمد مالک کو ان کے ہی شو میں ثبوت کے ساتھ جھوٹا ثابت کرچکے ہیں.
No related posts.
