English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز،این سی اوسی کااجلاس طلب

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر خاص طور پر تعليمی اداروں ميں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ وفاقی وزير تعليم شفقت محمود کہتے ہيں کہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے جس میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ ليتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی البتہ کرونا کیسز میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 25 فروری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ 2021 سے ہفتے میں 5 روز کے لیے کھُلیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

ایک ہفتہ قبل 28 فروری کو سندھ کے صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے صوبے میں اسکول معمول کے مطابق نہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے