ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘وزیر اعظم آج منصوبے کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج “کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” پروگرام کا آغاز کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے “کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ آج اس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت موبائل وین کے ذریعے مصروف شاہراہوں اور چوراہوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدور اور غریب افراد کو تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جائے گا۔

فیصل جاوید نے یہ نہیں بتایا کہ پروگرام کا آغاز کہاں سے ہوگا مگر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس پروگرام کو وقت کے ساتھ ساتھ پورے ملک پھیلائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں