English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا تعلیمی ادارے بندکرنےسےانکار

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن نےحکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کےفیصلےکومسترد کردیا اور کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تدریسی عمل بحال رکھا جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن کےچئیرمین ملک ابرار نےکہا ہے کہ شاپنگ مالزاورایئرپورٹس سمیت تمام ادارے کھلے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ملک ابرارنےکہا ہے کہ ایسے حالات میں اسکولز کی بندش قبول نہیں اورحکومت فوری طورپرفیصلے پرنظرثانی کرے۔ انھوں نے دھمکی دی کہ اگر زبردستی اسکولز بند کرائے گئے تو پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کےصدرکاشف مرزا کا کہنا تھا کہ بچوں کے حق کیلئے آخری حد تک جائيں گے،چاہےہميں اسلام آباد جانا پڑے یا چاہے دھرنے دينے پڑيں۔کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ بچےاسکولوں میں واپس ہی نہیں آئے،7لاکھ ٹیچرز کام چھوڑ گئے جبکہ 10 ہزار تعلیمی ادارے بند ہوچکے۔ بچےہرجگہ جا سکتے ہیں لیکن بس اسکول ہی نہیں جا سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریبا ٹھیک ہیں اور 50 فیصد بچے روز اسکول آیا کریں گے تاہم این سی او سی نے اسلام آباد،لاہور،پشاورکےتعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے