اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کی جانب سے جارہ کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد جان کی بزی ہارگئے جب کہ 2 ہزار 701 افراد وبا کا شکار ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 430 جب کہ مجموعی کیسزکی تعداد 6 لاکھ 198 ہوگئی۔ ملک بھرمیں کورونا کے 5 لاکھ 68 ہزار65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

