ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے طیارے میں اسد عمر کی نشست اچانک تبدیل ، وفاقی وزیر سخت ناراض

راولپنڈی: نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز میں اسد عمر کی سیٹ اچانک تبدیل کردی گئی جس پر وفاقی وزیر عملے سے سخت ناراض ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنشینل ائیرپورٹ پر کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 309 کے لیے مختص طیارے میں اس وقت صورتحال تناؤ کا شکار ہوگئی جب وفاقی وزیر اسد عمر کراچی جانے کے لئے ہینڈ کیری ٹرالی بیگ کے ہمراہ طیارے میں پہنچے تو انکے لیے مختص سیٹ پر پرواز کا اسٹاف برجمان پایا گیا جب کہ وفاقی وزیر کو دوسری سیٹ کے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے برملا کہا کہ انہوں نے لیگ اسپیس والی سیٹ کا ٹکٹ خرید رکھا اور مختص سیٹ کا مطالبہ کیا تو عملہ بروقت معاملہ حل کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق اس منظر کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں اسد عمر کو سنا جاسکتا ہے کہ پی آئی اے حکام اور مسافروں کو ٹکٹ دیکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے ٹکٹ خریدا ہے کوئی فیور نہیں مانگ رہا، ایک گھنٹے سے تماشا لگا ہوا ہے۔

جس کے جواب میں پی آئی اے حکام کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ سیٹ آپ کا حق ہے، ہم آپ کو سیٹ دیں گے لیکن وفاقی وزیر طیارے کے دروازے کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

بعد ازاں اسٹاف نے وفاقی وزیر کو اسد عمر کو راضی کرکے سیٹ کا بندو بست کردیا تو طیارہ جس نے 7 بجے کراچی روانہ ہونا تھا وہ 40 منٹ سے زائد کی تاخیر سے روانہ ہوا۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان سے پی آئی اے کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں